UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پہلاون ڈے،جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ہرادیا

ڈربن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 26 نومبر2007)جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو دو وکٹ سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ پچاسویں اوور کی آخری گیند پر ہوا۔ٹیل اینڈر آندرے نیل نے غیر متوقع طور پر کیوی فاسٹ بولر مارک گلیسپی کو دو متواتر باؤنڈریز رسید کرکے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کیل ملز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 248 رنز بنائے، ون ڈاؤن بیٹسمین جیمی ہاؤ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز اسکور کیے، اوپنر برینڈن میک کولم اور اسکاٹ اسٹائرس نے 40،40 کی اننگز کھیل کر ان کا اچھا ساتھ دیا ۔ میتھیو سنکلیئر نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 32 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔جنوبی افریقاکی جانب سے ایک بار پھر شان پولاک نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں صرف 21 رنز دیے ۔آندرے نیل بولنگ میں بھی نمایاں رہے ، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہوم سائیڈ کی بیٹنگ کا آغاز تباہ کن تھا، اسے پہلے ہی اوور میں اوپنر وین وائک کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ 9 کے ٹوٹل پر جیک کیلس بھی پویلین لوٹ گئے ۔ ابراہم ڈیویلیئرز اور کپتان اسمتھ اسکور 100 تک لے گئے، اس ٹوٹل پر اسمتھ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، تاہم ڈیویلیئرز نے پیشقدمی جاری رکھی، 172 پر کپتان ڈینیل ویٹوری ڈیویلیئرز کی اہم وکٹ حاصل کرکے کیویز کو میچ میں واپس لے آئے ، وہ 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ جے پی ڈومینی نے 46 رنز اسکور کیے ، اس کے بعد ملزنے پولاک، بوتھا اور مورکل کو آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ کافی حد تک نیوزی لینڈ کے حق میں پلٹ دیا، لیکن باؤچر اور نیل نے ان کی کاوشیں ناکام بناتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی ۔ باؤچر 35 اور نیل 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.