نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 27 نومبر2007) بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت کر بہت خوشی ہوئی ہے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کیونکہ ٹیم نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، باقی دونوں ٹیسٹ بھی جیتیں گے انہوں نے کہا کہ حکمت عملی برقرار رکھیں گے،انہوںنے کہا پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا خاص کر مصباح الحق نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کیا وہ پاکستان کی طرف سے اچھی اننگز کھیلنے والا کھلاڑی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بیٹنگ کی ناکامی کی وجہ سے شکست ہوئی تاہم اسے مڈل آرڈر کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا،بھارت کی ٹیم ہم سے اچھا کھیلی اور جیت گئی انہوں نے کہا حوصلے پست نہیں ہوئے ،بقیہ میچوں میں کم بیک کریں گے عمر گل کافی فٹ ہوچکے ہیں فٹنس رپورٹ کے بعد شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ شعیب ملک نے کہا کہ بیٹنگ کے شعبے میں ہم بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے کہا کہ ہمارا باؤلنگ کا شعبہ انتہائی شاندار رہا شعیب اختر ،سہیل تنویر اور دانش کنیریا نے بہترین باؤلنگ کامظاہرہ کرکے بھارت کو پہلی اننگز میں جلدی آؤٹ کرکے میچ کو برابرکردیا تھا لیکن دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر ہماری بیٹنگ فلاپ ہوگئی