نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 27 نومبر2007) شعیب اختر نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود قومی ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ شعیب اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم آئندہ دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کريگی۔ شعیب اختر نے کہا کہ وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے بالکل مطمئن ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں بھارت کو 300 رنز کی لیڈ دیتی تو نتیجے اس کے برعکس ہوتا۔