ممبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 27 نومبر2007) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ گئے ہیں۔ بھارت پہنچنے کےً بعد بات چیت کرتے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ انڈین کرکٹ لیگ ان کی اولین ترجیح تھی اور ان کا گذشتہ جون سے انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ برائن لارا کی بھارت آمد کے فوراً بعد وہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ لارا انڈین کرکٹ لیگ نہیں کھیلیں گے۔ لارا لیگ میں ممبئی کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔