کولکتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 28 نومبر2007) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر کو ڈی ہائیڈریشن کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے تاہم پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینجر احسن حمید ملک کا کہنا ہے کہ شعیب اختر ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے منگل کو ان کے سینے کا ایکسرے لیا گیا، جس کی رپورٹ حوصلہ افزا ہے اور امکان ہے کہ بدھ کی صبح انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب اسٹار بیٹسمین مصباح الحق بخار اور گلے کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے کپتان شعیب ملک کے حو الے سے خوشگوار اطلاعات یہ ہے کہ ان کے ٹخنے کی تکلیف بہت بہتر ہوگئی ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ میں قیادت اور شرکت کے لئے بہت زیادہ پُرامید ہیں۔