کولکتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 28 نومبر2007) جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین گیری کرسٹن کو بھارتی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا جائے گا ۔ یکم دسمبر کو کولکتہ میں بھارتی بورڈ کا اجلاس تقرری کی توثیق کرے گا اس کے بعد گریگ چیپل کی جگہ نئے کوچ کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا ۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو کوچ کی تقرری کے سلسلے میں سنیل گاواسکر ، روی شاستری ، وینکٹ راگھون اور نرنجن شاہ پر مشتمل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل نے کرسٹن کا انٹر ویو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر ویو اچھا رہا ۔ کوچ کا اعلان کولکتہ ٹیسٹ کے دوران کیا جائے گا ۔کرسٹن کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق کوچ جان بکانن بھی اس عہدے کے امیدوار ہیں ۔40 سالہ کرسٹن101 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں ۔ نیا کوچ آسٹریلیا کے دورے سے چارج سنبھالے گا۔ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یشپال شرما نے کہا کہ لال چند راجپوت اچھے طریقے سے ٹیم کو ہینڈل کررہے ہیں ۔ اس لئے بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہونا چاہیے۔ راجیو شکلا نے کہا کہ ہم بہترین کوچ کی تلاش ہیں جو بھارتی ٹیم کو اوپر لاسکے