لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے 6 رکنی سیکیورٹی وفد نے قذافی سٹیڈیم اور شیخوپورہ سٹیڈیم میں سیکیورٹی اور سٹیڈیم کے حالات کا جائزہ لیا۔ آسٹریلیا کی اے اور انڈر19 ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ شیخوپورہ ڈائریکٹر آپریشن ذاکر خان اور سینئر کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری علی سلمان رانا بھی ان کے ساتھ تھے۔ وفد اسلام آباد اور میرپور بھی جائے گا۔