نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 29 نومبر2007) متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کل جمعہ سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی اورلیگ کا پہلا 20اوورز کرکٹ میچ کل سے شروع ہوگا اور پہلا میچ چندی گڑھ لائنز اوردہلی جیٹس کے درمیان چندی گڑھ میں کھیلاجائے گا۔ یکم دسمبر کو چنائی سپر سٹار اور کولکتہ ٹائیگرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ممبئی چیمپئنز اور حیدر آباد ہیروز کے درمیان میچ بھی یکم دسمبر کو ہو گا چندی گڑھ لائنز اور کولکتہ ٹائیگرز ،دہلی جیٹس اور حیدر آباد ہیروز کے درمیان میچ 2دسمبر کو چندی گڑھ میں ہوگا۔