کینڈی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-دسمبر2007)سری لنکا کے مایہ ناز آف اسپنر مرلی دھرن نے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کے پاس تھا جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں708وکٹیں لے رکھی ہیں۔مرلی دھرن نے709ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر کے شین وارن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔مرلی دھرن نے یہ اعزاز کینڈی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیا،ان کا709نواں شکار کولنگ ووڈ بنے،مرلی دھرن نے انہیں کلین بولڈ کیا۔