لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر ہارمیسن پوری سیریز سے آؤٹ ہو گئے ہیں، ان کا ہرنیا کا آپریشن ہو گا جس کی وجہ سے نئے فاسٹ باؤلر کرس براڈ کے ٹیسٹ کھیلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں تاہم ہارمیسن کی جگہ ٹریملٹ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو انگلش لائنز کے خلاف میچ میں اچھی پریکٹس ملی ہے اور وہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بارے میں پرعزم ہیں، ہم نے میچ کی حکمت عملی تیار کر لی ہے لیکن حتمی ٹیم کا اعلان میچ شروع ہونے سے پہلے پچ اور کنڈیشن کو دیکھ کر کرینگے۔