کولکتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-دسمبر2007)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی ٹخنے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی، کولکتہ میں پاکستانی ٹیم کے ترجمان نے کہاکہ شعیب ملک ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں اوران کے ٹخنے کا پلستر6دسمبر کو اتارا جائيگا جبکہ آخری ٹیسٹ8 دسمبر کو شروع ہوگا۔ شعیب ملک بھارت کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پریکٹس کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہ کرسکے۔ان کے علاوہ شعیب اختر اور محمد سمیع بھی انجریز کا شکار ہیں تاہم وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل ہیں۔