ہرارے (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-دسمبر2007) لوئیس اور پاویل کی عمدہ بولنگ کے ذریعے ویسٹ انڈیز نے اتوار کو یہاں دوسرے ون ڈے میں میزبان زمبابوے کو 110 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی، مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 286 رنز بنائے مورٹن نے 79 رنز اسکور کئے جبکہ سیموئیل نے 43 رنز اسکور کئے جبکہ گیل نے 78 گیندوں پر 4چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کئے چیبھا بھانے 36 رنز کے عوض 2وکٹ لئے جواب میں زمبابوے کے بیٹسمین اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراؤڈ اور وکٹ کا فائدہ نہ اٹھاسکے اور پوری ٹیم 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی سکینری نے سب سے زیادہ 37 رنز اسکور کئے ویسٹ انڈیز کے بولروں نے لائن اور لینتھ کے ساتھ بھرپور مہارت کا ثبوت دیا لوئیس نے 43 رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں پاویل نے 39 اور براوو نے 18 رنز دے کر 2,2 وکٹ لئے،ٹیلر نے 17اور سمیوئیل نے 22 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔