لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-دسمبر2007) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1سے جیت لی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصا ن پر 238رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایم ایس سنکلیئر نے 73رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کے علاوہ سٹائرس 60رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ دیگر بلے بازو ں میں ویسنٹ نے 18جے ایم ہاؤ نے 15 ٹیلر نے 3جیکب اورم نے 34مائلز نے 11رنز بنائے میکولم کوئی رنز بنائے بغیر سٹین کی گیند پر گبز کے ہاتھو ں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وٹوری 9رنز کے ساتھ کوئی رنز بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین اور لینگویٹ نے 2"2نیل اور بوتھا نے 1"1وکٹ حاصل کی جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 45.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف کر لیا۔ہرشل گبز کی شاندار سنچری نے ٹیم کی کامیابی نے اہم کردار ادا کیا۔ کپتان گریم سمتھ نے 51جیک کیلس نے 30باؤچر نے 26رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے وٹوری نے 33رنز دیکر3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ مائلز اور ونسنٹ 1"1کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے