کولکتہ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک04-دسمبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ایک بار پھر بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اسکرپٹ دیکھنے کے بعد کرینگے یہ انکشاف انہوں نے کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ سے بارہ دسمبر کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوران فلم کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر سے ملاقات کرینگے ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرپٹ دیکھنے کے بعد ہی فلم میں کام کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرسکیں گے بھارتی ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے شعیب اختر کو مہیش بھٹ کی فلم گینگسٹر میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔