UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> سنتھ جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ سے علحیدگی اختیار کرلی

کینڈی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک04-دسمبر2007)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سٹار آل رائونڈ سنتھ جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، 1996 کے ورلڈکپ ہیرو اور ون ڈے کرکٹ میں ابتدائی اوورز میں بیٹنگ میں انقلاب برپا کرنے والے سنتھ جے سوریا انگلینڈ کے خلاف جاری کینڈی ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، تاہم انہوں نے فی الحال ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر سمانتھا الگاما نے میڈیا کو بتایا کہ جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنتھ جے سوریا نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں لیکن وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ جے سوریا نے کہا کہ میں نے انگلینڈ کے خلاف کینڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا، میرا خیال ہے کہ یہ ریٹائرمنٹ کے لیے بہترین وقت ہے۔ 38 سالہ سنتھ جے سوریا اب تک110 ٹیسٹ میں6799 اور 403 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں12207رنز بنا چکے ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے جے سوریا ٹیسٹ کرکٹ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف کینڈی ٹیسٹ میں انہوں نے78 رنز کی شاندار اننگزکھیلی لیکن یہ گزشتہ 16 میچوں میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں14سنچریاں بناچکے ہیں۔ جے سوریا نے ون ڈے کیریئرکا آغاز1989ء میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئرکا پہلا ٹیسٹ دوبرس بعد1991ء میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.