حیدر آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) حیدر آباد کے نیاز سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں دیے جانے سے متعلق پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ پی سی بی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو شفقت حسین نغمی اور ضلعی حکومت حیدر آباد کی جانب سے ڈی سی او آفتاب کھتری نے دستخط کئے۔ تقریب میں ڈاکٹر نسیم اشرف ، ضلعی ناظم کنور نوید جمیل ، صوبائی وزیر قمر منصور ، وزیر اعلیٰ کے مشیر جام منگریو ، سرجن سید محمد علی شاہ ، پرویز قریشی، اسلم پرویز ، ظفر راجپوت ، صابر حسین ، جاوید جبار اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔