ہرارے (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-دسمبر2007) ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو دعوت دی۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 139رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ سابق کپتان ٹائبو 32، ڈی بنگوا 26 اور مسٹیکزی 16 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے پاؤل اور ٹیلر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رام پال اور لوئس نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آسان ہدف 27.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ برائیوو 45 ناٹ آؤٹ، مارٹن 38 اور چندرپال 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی طرف سے پی بابا اور اٹیسیا ني 2، 2 وکٹیں لیں۔ ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔