کولکتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-دسمبر2007) محمد یوسف ٹونٹی 20ورلڈ کپ میں متبادل شامل ہونے والے کھلاڑی مصباح الحق کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ۔ یوسف کا کہنا ہے کہ مصباح ہر قسم کی کرکٹ کے لئے غیر معمولی کھلاڑی ہیں،انہوں نے دنیا کے ہر باؤلنگ اٹیک کے خلاف اپنے دفاع کو ثابت کردکھایا ہے،ان کا دفاع کمال کا ہے ،وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں مرد بحران قرار دیا جاسکتا ہے۔ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے خلاف شاندار پرفارمنس دے سکتا ہے۔واضح رہے مصباح الحق کو ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں محمد یوسف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔