کولکتہ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-دسمبر2007) بھارتی اخبارات نے ایک بار پھر شعیب اختر کی نائیٹ کلب میں لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے تصویر شائع کی ہے فاسٹ بولر کولکتہ ٹیسٹ کے دروان زخمی حالت میں کھیلتے رہے مگر اس کے باوجود اسکینڈلز ان کا پیچھا کر رہے ہیں، اور اگر میڈیا کے پاس ان کے بارے میں چھاپنے کیلئے کچھ نہ ہوتو وہ بہانے سے کوئی نہ کوئی پروپگنڈہ کھڑا کردیتے ہیں ،اس سے قبل دہلی میں بھی شعیب اختر کے نائیٹ کلب جانے کی خبروں نے خوب گردش کی تھی اور ایک بار ان خبروں نے زوز پکڑلیا ہے کہ فاسٹ بولر کولکتہ ٹیسٹ کے دوران نائیٹ کلب گئے اور وہاں لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کیا اس واقعہ کی فوٹو کولکتہ کے ایک مقامی اخبار کے فرنٹ پیج پر شائع ہوئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس خبر میں کتنا صداقت ہے.