کولکتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-دسمبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ فٹ ہوں اور تیسرا ٹیسٹ کھیلوں گا، دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے خاص طورپر مصباح الحق اور یونس خان نے جس طر ح مشکل وقت میں سکور کیا ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہاکہ آخری ٹیسٹ میں ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اوریہ ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کرے گی تاکہ سیریز کوبرابر کیاجاسکے ، شعیب ملک نے کہاکہ دوسری اننگز میں یونس خان نے سنچری سکور کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، اس کا ساتھ محمد یوسف نے دیا اور دونوں نے پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ڈرا پر میچ کو لے آئے، انہوں نے کہاکہ یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کيلئے اہمیت کاحامل تھا لیکن چار کھلاڑی جلدی آؤٹ ہونے پر پاکستانی بلے بازوں کو دفاعی انداز اپنانا پڑا، مصباح الحق کے بارے میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں وکٹ پر رکنے والاکھلاڑی ہے.