UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> گیری کرسٹن کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا

نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-دسمبر2007) بی سی سی آئی نے گیری کرسٹن کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے سابق جنوبی افریقی یکم مارچ 2008ء سے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔ گریگ چیپل کے مستعفی ہونے کے تقریباً ایک سال بعد بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ٹیم کیلئے نیا کوچ تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ گیری کرسٹن نے معاہدے پر دو روز قبل دستخط کرنے تھے لیکن سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے تحفظات کے اظہار کے بعد انہوں نے سوچنے کیلئے مزید چند دن مانگ لئے تھے ۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ شردپوار نے میڈیا کو بتایا کہ کرسٹن کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ یکم مارچ سے اپنا عہدہ سنبھال لیں گے، وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے کیلئے بھارت آئیں گے ، جبکہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے دوران وہ کھلاڑیوں سے رابطہ کرکے بات چیت کریں گے ۔ شردپوار نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی گیری کرسٹن کے نام پر متفق ہیں اور کسی سینئر کھلاڑی کو ان کے کوچ بنائے جانے پر اعتراض نہیں ہے ۔ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے ، وہ دورہ آسٹریلیا سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے بھارت آئیں گے اور اس کے بعد وہ آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ گیری کرسٹن پاکستان کے خلاف بنگلور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے بھارت پہنچیں گے۔ گیری کرسٹن نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چیلنج سے کم نہیں ہے لیکن وہ بحیثیت کوچ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے ۔ گیری کرسٹن کے بحیثیت کوچ پہلا امتحان جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ہوگی ، واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا میں یہ باتیں عام تھیں کہ سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے تحفظات کے اظہار کے بعد گیری کرسٹن کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے تعیناتی التوا کا شکار ہو گئی ہے۔ تاہم اس کے فوراً بعد انہوں نے بی سی سی آئی کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کرکے ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.