کینڈی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06-دسمبر2007)سری لنکا نے انگلینڈ کوپہلے ٹیسٹ میچ میں 88رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، انگلینڈ کے آئن بیل اور پرائر کے درمیان ہونيوالی 149رنزکی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی، پانچویں اورآخری روز اپنی اننگز نو رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے نوے کے مجموعی سکور پر ہی چار مزید کھلاڑیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ روی بھوپارہ نے آئن بیل کيساتھ شراکت کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 139رنز تک پہنچا دیا ۔پر بھوپارہ بھی جلد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد میٹ پرائر آئن بیل کاساتھ دینے کیلئے آئے اور دونوں نے 149رنز کی شراکت کی اور مجموعی سکور کو 248تک لے گئے تاہم اس مجموعی سکور پر مرلی دھرن نے پہلے میٹ پرائر کو پھر 249 کے مجموعی سکور پر بیل کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلینڈ کو شکست کے مزید قریب کردیا 253پر انگلینڈ کے سائیڈ باٹم اور 261رنز پر میتھو ہوگرڈ بھی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سری لنکا نے میچ 88 رنزکے فرق سے جیت لیا، انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹرکک چار، وان پانچ، جیمز اینڈرسن گیارہ، آئن بیل 74، پیٹرسن 18، کالنگ ووڈ 16، بھوپارہ 34، میٹ پرائر 63، سائیڈ باٹم ایک، ہوگرڈ آٹھ اورمونٹی پنسار دو کے انفرادی سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکا کی جانب سے واس، مرلی نے 3"3جبکہ فرنینڈو نے دو، ملینگا اور جے سوریا نے 1"1وکٹ حاصل کی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ کمارا سنگاکاراکو دیا گیا۔