لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک07-دسمبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ بنگلور ٹیسٹ میں پاکستان کو جارحانہ اندازاپنانا ہوگا شاہد آفریدی کی کمی محسوس ہورہی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو آخری ٹیسٹ میں جارحانہ انداز اپنا کر کیھلنا ہوگا ٹیم کے حوصلے بلند ہیں دوسرے ٹیسٹ میں جس طرح ٹیم نے شاندارکھیل کامظاہرہ کیا ہے اس سے لگتا ہے ٹیم آخری میچ میں جیتنے کی کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی کمی بہت محسوس ہورہی ہے وہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کے شامل ہونے سے ایک سینئر کااضافہ ہوسکتا تھا آخری ٹیسٹ میں شاہد آفریدی ٹیم میں شامل ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا انہوں نے کہا کہ یونس خان کی دلیرانہ اننگز مدتوں یادرہے گی۔