UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مصباح قومی ٹیم کی قیادت کیلئے موزوں ترین امیدوارہیں: رمیز راجہ

نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک07-دسمبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے بہترین چوائس ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے مستقل اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شعیب ملک کے علاوہ اگر کوئی کھلاڑی ٹیم کی قیادت کیلئے موزوں ہے تو وہ صرف اور صرف مصباح الحق ہے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ ان کی فارم تعلیم انھیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مصباح الحق نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کے مسائل کافی حد تک ختم کردئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر بورڈ شعیب ملک کے متبادل پر غور کررہا ہے تو پھر مصباح الحق سے بہتر کوئی اورنہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یونس خان پہلے ہی ٹیم کی قیادت سے معذوری ظاہر کرچکے ہیں ان حالات میں مصباح الحق ہی بہترین چوائس ہیں۔ رمیزراجہ نے کہاکہ مصباح الحق مکمل طورپر فٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مستقل اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کررہے ہیں۔ رمیز راجہ نے ہیں آفريدی کوٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر بھی حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھیں ہرحال میں ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ ہوناچاہیے کیونکہ ان کے باعث فیلڈ کے اندر اور باہر ہر کوئی پرجوش رہتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رمیزراجہ نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ رمیزراجہ نے کہاکہ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں جس طرح قومی کرکٹ ٹیم نے شدید بھارتی دباؤ کاڈٹ کا مقابلہ کیا اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اورقومی کرکٹ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کرسکتی ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.