UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> کرکٹ بورڈ کو ٹیم کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے،رمیض راجہ

بنگلور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-دسمبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رمیز راجہ نے تجویز دی ہے کہ قومی ٹیم کو جیت کی راہ پر لانے کے لیے بورڈ کے حکام کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے اورکئی کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ وہ اتوارکو چنا سوامی اسٹیڈیم میں جنگ کو انٹرویو دے رہے تھے۔رمیزراجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف جس قسم کی کارکردگی دکھائی ہے اس کے بعد کئی کھلاڑیوں کے کیریئر پر سوالیہ نشان سامنے آیا ہے، ایسی ٹیم جس میں کوئی کپتانی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اس سے بڑھ کر بورڈ کے لیے مشکل صورتحال کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان اگر نائب کپتان بننے کے لیے تیار نہیں ہے تو بورڈ کو یہ ذمے داری کسی اور کھلاڑی کو سونپ دینی چاہیے۔ میرے خیال میں شعیب ملک کو مزیدکپتان بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے، قیادت کسی ایسے کھلاڑی کو سونپی جائے جس کی ٹیم میں جگہ بن سکے۔ میں نے یہ بات پہلے بھی کی تھی اور اب بھی دہرا رہا ہوں کہ مصباح الحق کوکپتان بنایا جائے۔ اس کے ساتھ کسی ایسے نوجوان کو نائب کپتان بنایا جائے جو کپتانی میں دلچسپی رکھتا ہو۔ ہمارے ڈسپلن کا یہ عالم ہے کہ کپتان پریس کانفرنس میں کپتانی کے ایشو پر بات کر رہا ہے، شعیب اخترکسی کے قابو میں نہیں ہے۔ رمیزراجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بھی ایمرجنسی لگا کر اس میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ شعیب اخترکی بار بار بات کی جاتی ہے وہ کتنے میچ پورا کھیلا ہے۔ اس کی فٹنس دیکھ کر مجھے اس کے کیریئر سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں ہیں۔ ٹیسٹ تو دورکی بات مجھے شعیب اختر ون ڈے میچ کے قابل بھی نہیں لگتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ بار بار آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو مزید موقع نہ دے۔ سلیکٹرز اب نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر نئی ٹیم تیارکرے اگر ایک میچ کی جیت کے انتظار میں ہمیں پرانے چہروں کو موقع دینا ہے اور شکست کا سامنا کرنا ہے تو ہمیں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوگا، یہ فیصلے فوری کرنے کی ضرورت ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.