نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-دسمبر2007)پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے حال ہی میں بھارتی مزاحیہ فلم "میں اور میری ہمت"میں کام کرنے کے لیے ایک بھارتی فلم ساز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔45 فلموں کے ڈائریکٹر مِترا چودھری نے شعیب کو سائن کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک کرکٹر کی زندگی کے گِرد گھومتی ہے ۔فلم میں ہنسیکا موتوانی ہیروئین کے طور پر نمودار ہوں گی۔بنگالی فلم ڈائریکٹر پہلی مرتبہ ہندی فلم بنا رہے ہیں، اور اِس فلم کی شوٹنگ مارچ اور اپریل میں بھارت کے شہر لکھنو میں ہوگی۔ اِس سے پہلے سابق پاکستانی کرکٹرمحسن حسن خان بھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔