بنگلور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12دسمبر2007) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد آصف سڈنی میں کہنی کی ارٓتھو اسکوپی کرانے کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں ہے ۔انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے چھ ہفتے درکار ہیں۔پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن حمید ملک نے سڈنی میں محمد آصف سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے بعدبتایا کہ آصف کے دائیں ہاتھ کی کہنی سے اضافی ہڈی کو آرتھو اسکوپی کے بعد نکال دیا گیا ہے،اگلے چند دن میں وہ وطن واپس آجائیں گے جہاں ان کو ری ہیبلی ٹیشن کے مرحلے سے گذرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف بہتر محسوس کررہے ہیں انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے دو ماہ درکار ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ آصف جنوبی افریقا کے خلاف ملتان کا ون ڈے کھیل کر ان فٹ ہوئے تھے اور بھارت کا دورہ بھی نہیں کرسکے ۔پاکستان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ان کی ری ہیبلی ٹیشن ہوگی ۔احسن حمید ملک نے کہا کہ آصف خوش ہیں ان کا آپریشن کا میاب رہا ہے۔