نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12دسمبر2007) دہلی پولیس نے منگل کو جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر نکی بوئے سے2000ء میچ فکسنگ اسکینڈل کے بارے میں تفتیش کی ہے۔ بوئے جنوبی افریقا کے ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسرکے ساتھ دہلی پولیس آفیسرز میس پہنچے ۔ تفتیش کاآغاز ہوتے ہی ہائی کمیشن کا افسر وہاں سے روانہ ہوگیا ۔لیفٹ آرم اسپنر منگل کو علی الصباح دہلی پہنچے اور تفتیش کا آغازصبح11بجے ہوا ،اس دوران بوئے نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی ۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے مبینہ الزام میں تحقیقات کیلئے بوئے کو نوٹس جاری کیاتھا ۔ بوئے پنچ کلہ میں انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں ۔