جوہانسبرگ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12دسمبر2007)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ، 2 ٹونٹی 20 اور 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی ہے اور ٹیم کے کپتان کرس گیل زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے کے فوراً بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرس گیل نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل دنیا کی بہترین ٹیم ہے جس کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوتی تاہم انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز جیت کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف مشکل سیریز میں فتح کیلئے پرامید ہے