بنگلور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12دسمبر2007)صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے کہا ہے کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے باپ کی عمر کا ہوں اس نے تومیری سفید ڈاڑھی کا بھی خیال نہیںکیا اور کو لکتہ ٹیسٹ کے آخری روز ایک ریسٹورنٹ میں میرے بھارتی پرستاروںکے سامنے مجھے گالیاں دیںاور ریسٹورنٹ کے مالک کو مجھے ریسٹورنٹ سے باہر نکالنے کا کہا ۔وہ گزشتہ روز چناسوامی کرکٹ سٹیڈیم بنگلور میں خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ بھارتی پرچم پہنے ہوئے ان کے بنگلور میں میزبان نواب خان اور شفیق خان چوہان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ مسئلہ چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کے سامنے اٹھاؤں گا میرے پاس تین گواہ ہیں۔