سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک14-دسمبر2007) )کرکٹ آسڑیلیا مستقبل میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جبکہ آسڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ آسڑیلیا میں فرسٹ کلاس ڈے اینڈ نائٹ میچوں کے انعقاد کے ناکام تجربے کے بعد کرکٹ آسڑیلیا کو یاد رکھنا چاہئے، 1994-95 سے لیکر 1998-99ء تک شیفلیڈ شیلڈ میں ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے جاتے رہے ہیں تاہم اس دوران بیٹسمینوں کو رنز سکور کرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پونٹنگ کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں نے ڈے اینڈ نائٹ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں ان میں سے جتنے کھلاڑیوں سے بھی میری بات ہوئی ہے ان کا یہی کہنا تھا کہ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنا بہت مشکل کام ہے، رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچوں کے مصنوعی روشنیوں کے انعقاد میں سب سے بڑا مسئلہ گیند کے رنگ کا ہے۔