سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-دسمبر2007) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان3 ایک روزہ میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ اتوارکوکھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے6 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر30 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔ صورتحال بہتر نہ ہونے کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔