کولمبو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) فاسٹ باؤلر فرنینڈو کی عمدہ باؤلنگ کے باعث سری لنکا نے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 70رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 234رنز بنائے تھے۔ تھارنگا نے 57، جے سوریا نے 21، سنگاکارا نے 16، جے وردھنے نے 55، تلکارتنے دلشان نے 24رنز بنائے۔ جیہان مبارک 22 اور مہاروف 16رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ مشرفی مرتضیٰ اور سید رسل نے 2"2وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی5وکٹیں صرف 76رنز پر گرگئیں۔ تاہم مشرفی مرتضیٰ اور فرہاد رضا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 42رنز بنائے۔ پوری ٹیم 164رنز بناسکی۔ شہریار نفیس نے 33، آفتاب احمد نے 16، مشفق رحیم نے 28، فرہاد رضا نے 28 اور عبدالرزاق نے 28رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ فرنینڈو نے 24رنز کے عوض 4وکٹیں لیں، بنڈارا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ فرنینڈو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔