اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک27-دسمبر2007) فاسٹ باؤلر شبیر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کھیل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ اگر کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے تو وہ بھی کھیل سکتے ہیں فاسٹ بولر نے کہا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ کو خوش کرنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دی، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش مسترد کی۔