آکلینڈ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک27-دسمبر2007)نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوتین کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی فتح میں باؤلروں سمیت جے ایم ہاؤ کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینئل ویٹوری نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46.3 اوورز کھیل کر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی بنگلہ دیش کی طرف سے اشرفل0 7،تمیم اقبال 50 اور عبدالرزاق 22 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے بنگلہ دیش کی طرف سے چھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے بغیر واپس پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ملز، گلیسپی اور جیکب اورم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔202رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کیوی بیٹسمینوں نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں نوے رنز بنائے نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ہے ایم ہاؤ نے ادا کیا انہوں نے 88 رنز سکور کئے مقررہ ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا میکو چالیس ، فلٹون 35 جبکہ سٹائرس نے 25رنز بنائے بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے تین وکٹیں حاصل کیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل نے شاندار بیٹنگ پر حاصل کیا ۔