لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) قومی تربیتی کرکٹ کیمپ کے 20 اوورز میچ بی ٹیم نے اے ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ٹیم اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان بٹ نے 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 اور فیصل اقبال نے 15 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔شعیب اختر، محمد آصف، راؤ افتخار، شعیب ملک اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیم بی نے 17.1 اوورز میں 2 وکٹیں کھو کر ہدف حاصل کرلیا۔عمران نذیر نے 12، عمران فرحت نے 36 ناٹ آؤٹ، شعیب ملک نے 4 اور یاسر حمید نے 20 رنز بنائے۔ شعیب اختر نے دونوں ٹیموں کی طرف سے باؤلنگ کی۔ دوسرا میچ آج اور تیسرا کل کھیلا جائے گا