لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک31-دسمبر2007) سال2007ء کے دروان ميں مجموعی طور پر 9 ٹيموں کے مابين 31 ٹيسٹ ميچ کھيلے گئے، جن ميں سے 22 ميچ فيصلہ کن رہے اور 9 ميچ ڈرا ہوئے۔ آسٹريليا ني4 ميچ کھيلے، چاروں ميںکاميابی حاصل کی۔ اس کی کاميابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔ انگلينڈ ني11 ميچ کھيلے 3 ميچ جيتے 3 ہارے اور5 ڈرا ہوئے۔ اس کی کاميابی کا تناسب 27.27 فیصد ہے۔ بھارت نے 10 ميچ کھيلے 3 ميچ جيتے، 2 ہارے اور 5 ڈرا ہوئے۔ اس کی کاميابی کا تناسب 30 فیصد ہے۔ جنوبی افريقہ نے 9 میچ جيتے، 2 ميچ ہارے اور ايک ميچ ڈرا ہوا۔ اس کی کاميابی کا تناسب 66.66 فیصد ہے۔ پاکستان نے 8 ميچ کھيلے ايک ميچ جيتا اور 4 ميچ ہارے اور 3 ميچ ڈرا ہوئے اس کی کاميابی کا تناسب 12.50 فیصد ہے۔ سری لنکا نے 8 ميچ کھيلے۔ 4 ميچ جيتے 2 ميچ ہارے اور 2 ميچ ڈرا ہوئے۔ اس کی کاميابی کا تناسب 50 فیصد ہے۔ ويسٹ انڈيز نے 5 ميچ کھيلے، ايک ميچ جيتا، 3 ہارے اور ايک ڈرا ہوا۔ اسکی کاميابی کا تناسب 20 فیصد ہے۔ نيوزی لينڈ نے 2 ميچ کھيلے اور دونوں ہارے اس کی کاميابی کا تناسب صفر فیصد ہے۔ اور بنگلہ ديش نے 4 ميچ کھيلے اور 3 ميچ ہارے اورايک ميچ غيرفيصلہ کن رہا اسکی کاميابی کاتناسب صفر فیصد ہے۔