کوئنز ٹاؤن (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک1-جنوری2008)نیوزی لینڈ نے ڈینیئل ویٹوری کی شاندار باؤلنگ اور میک کولم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 10وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریزمیں کلین سویپ کردیا، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں میزبان ٹیم کو جیتنے کيلئے محض 94 رنز کا ہدف دیا، جو نیوزی لینڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین میک کولم کی 28گیندوں پر ناقابل شکست80 رنز کی اننگز کی بدولت بغیر کسی نقصان کے ہدف 6 اوورز میں حاصل کرلیا، ویٹوری کو 6 اوورز میں 7 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال 13 ، اشرفل 25 ، آفتاب احمد19اورفرحاد رضا نے 12رنز بنائے، بنگلہ دیش کے دو کھلاڑی صفر اور چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، کائل ملزاورميسن نے دو دو جبکہ جیکب اورم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔