دبئی (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک1-جنوری2008) سال 2007ء کے اختتام پر جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بیٹنگ میں سری لنکا کے کمارا سنگا کارا نے ایک مرتبہ پھر رکی پونٹنگ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے کمارا سنگا کارا 933 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جیک کیلس دوسرے نمبر پر براجمان جبکہ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 917 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور مائیک ہسی 882 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اور پاکستان کے محمد یوسف پانچویں، میتھیو ہیڈن چھٹے، مہیلا جے وردھنے ساتویں، کیون پیٹرسن آٹھویں، یونس خان نویں اور شیونارائن چندر پال دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ میں مرلی دھرن پہلے، سٹیورٹ کلارک دوسرے، مکھایا نتینی تیسرے، انیل کمبلے چوتھے، بریٹ لی پانچویں، ڈیل سٹین چھٹے، شین بانڈ ساتویں، میتھیو ہوگارڈ آٹھویں، شان پولاک نویں اور شعیب اختر دسویں نمبر پر ہیں۔