لاہور(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک4-جنوری2008) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور لاہور میں کو کسی میچ کی مبزبانی نہیں سونپی گئی یہ امکان ہے کہ پہلے تین روزہ میچ کرایا جائے گا اسکے بعد چار روزہ میچ ہو ۔ تاہم یہ بات طے ہے کہ زمبابوے کی ٹیم 12 جنوری کو کراچی سے دورے کے آغاز کرے گی اور دونوں سائیڈ میچ کراچی میں ہوں گے۔ انہوں نے اس خبر کو غلط قرار دیا کہ زمبابوے کی ٹیم دورے کا آغاز لاہور سے کرے گی۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے پہلا چار روزہ میچ 14 سے 17 جنوری تک نیشنل بینک کمپلیکس میں پیٹرنز الیون کے خلاف کیا ہے۔ 22 سے 24 جنوری تک اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں سہ روزہ میچ سندھ گورنرز الیون کے خلاف ہو گا۔ پہلا ون ڈے 26 جنوری کو حیدرآباد‘ دوسرا ون ڈے 29 جنوری کو کراچی‘ تیسرا ون ڈے یکم فروری کو مقامی‘ چوتھا ون ڈے 3 فروری کو فیصل آباد اور پانچواں ون ڈے 6 فروری کو شیخو پورہ میں کھیلا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق دو سے ایک سائیڈ میچ کم کرنے کی تجویز ہے۔ سیکورٹی کے خدشات کی وجہ سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم سے منتقل کیا جارہا ہے۔