اسلام آباد(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک09-جنوری2008) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بہترین کھلاڑیوں پر قومی سکواڈ کا چناو کیا جائے گا جبکہ نامور فاسٹ بولر شعیب اختر مکمل فٹ ہونے کی ہی صورت میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے گے ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمبابوے کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے قومی سکواڈکو حتمی شکل دینے کیلئے کپتان اور کوچ سے مکمل مشاور ت کی جائے گی جس کے بعد سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہترین اور فٹ کھلاڑیوں کو زمبابوئے کیخلاف ہوم سیریز میں شامل کیا جائے گا جبکہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر مکمل فٹ ہونے کی ہی صورت میں زمبابوئے کیخلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ شعیب اختر دنیا کے بہترین باولرز میں سے ایک ہے تاہم فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔