اسلام آباد(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک09-جنوری2008) کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف ابتدائی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں کم ازکم تین نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق پہلے دو ون ڈے میں اوپنر خالد لطیف، کراچی کے فاسٹ بولر سہیل خان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کھلانے کی تجویز ہے بورڈ کے تھنک ٹینک نے جو ابتدائی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس کے مطابق سلمان بٹ کے ساتھ نوجوان خالد لطیف اننگز کا آغاز کریں گے۔ جبکہ آل راؤنڈر کی حیثیت سے شاہد آفریدی کو آزمانے کی تجویز ہے ۔ کامران اکمل کو چند میچوں میں آرام دیا جائے گا۔ ان کی جگہ سرفراز احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے ۔زمبابوے کی ٹیم 12جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ چار روزہ میچ14سے 17جنوری کو ڈیفنس اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کراچی ملتان اور فیصل آباد کے میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ زمبابوے کی ٹیم3فروری کو وطن واپس جائینگے۔