اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ جیف لاسن کی بیٹنگ کوچ بننے کی پیشکش جاوید میانداد نے مسترد کردی۔ سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی مصروفیات ہیں اور کوچنگ کیلئے وقت نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا وہ خود کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دیتے البتہ جیف لاسن نے ضرورت محسوس کی تو وہ انہیں مشورہ دینے کو تیار ہیں۔ میری خدمات ہر وقت پاکستان کیلئے حاضر ہیں۔