گیانا (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-جنوری2008) دنیا کے عظیم بیٹسمین برائن لارا نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ جائیں گے، وہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کیرب بیئر سیریز میچ میں گیانا کے خلاف کامیابی کے بعد بات کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ افواہوں کا کوئی علاج نہیں ہے۔ میں اپنے وقت پر کرکٹ کھیل چکا ہوں اور میں کرکٹ کو جب خیرباد کہہ دوں گا تو میں جانتا ہوں کہ یہ مجھے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا صحیح وقت ہے اور مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہوگا اور میں یہ بھی نہیں سمجھتا کہ اس کے بارے میں آپ اس وقت سوچیں گے میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ میں یہاں پر ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کھیلنے آیا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں نے ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنے کا موقع مس نہیں کیا۔ میں صبح ساڑھے3 بجے کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لئے اٹھ جاتا ہوں۔ لارا نے کہاکہ میں اس وقت ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لئے ریجنل کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہوں لیکن بعد میں جب انٹرنیشنل کھلاڑی واپس آ جائیں گے تو میں سیزن میں بعد میں کھیلنا چھوڑ دوں گا۔ میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دینا چاہتا ہوں