ویلنگٹن (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک14-جنوری2008) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 137 رنز سے شکست دے کردو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 51 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تواس کے بقیہ 4 کھلاڑی 62 رنز کا اضافہ کرکے113برنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ تمیم اقبال انگھوٹے میں چوٹ کی وجیہ سے بیٹنگ کرنے کے لئے میدان میں نہ آسکے ۔ شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 41 رنز اسکور کئے ۔ میزبان کی ٹیم کی جانب سے مائلز ، کرس مارٹن ، جیکب اورم اور این او برائن نے دو دو وکٹ حاصل کیں ۔ کیوی ٹیم کے کپتان ڈینیئل ویٹوری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹیسٹ سیریز سے پہلے ون دے سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے کلین سوئپ کیا تھا ۔