سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے ستمبر میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15رکنی فائنل سکواڈ کا اعلان کردیا ہے تیزگیندباز بریٹ لی انجری مسائل کی وجہ سے ایک طویل عرصے بعد ٹیم میں لوٹ آئے ہیں ۔محدود اوورز پر مبنی اس ایونٹ میں آسٹریلیا نے مسوائے گلین میگراتھ کے دوسری کوئی تبدیلی نہیں کی میک گرا کی جگہ بریٹ لی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔میک گرا عالمی کپ میں اپنی ٹیم کو مسلسل تیسری بار فاتح عالم بنانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹونٹی ورلڈکپ کے فوری بعد بھارت کے خلاف سات ایکروزہ میچز کی سیریز کیلئے بھی 14رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں محض ایک تبدیلیکی ہے جو کہ وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈہیڈن کی صورت میں ہے۔ جسے دورہ بھارت کے اعلان کردہ 14رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیانے دورہ پاکستان کیلئے 14رکنی آسٹریلو ی ا ے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے ٹیم کی قیادت ایڈم ویگس کریں گے ۔سکواڈ میں تجربہ کار لیگ اسپنر سٹورٹ میک گل کو بھی شامل کیا گیاہے۔