جمیکا (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ میں مزید کرکٹ کھیل سکتا تھا، لیکن چند لوگ یہ نہیں چاہتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ میں فتح حاصل کر سکتی ہے، لیکن مفادپرستوں کو ٹیم سے دور کرنا ہوگا۔ میری کرکٹ ابھی تین سے چار سال تک اور تھی اور میں فارم میں تھا، لیکن ٹیم کے اندر کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں ٹیم میں رہوں اور مجبوراً مجھے ورلڈکپ میں ٹیم کی شکست کے پیش نظر ریٹائرمنٹ لینا پڑی کیونکہ ٹیم کے اندر ایک ٹولا موجود ہے جو اپنی من مانی کرنا چاہتا ہے۔ میرے بعد ساروان بہترین کپتان ہیں ان کو یہ ذمہ داری 2011 ء تک سونپ دینی چاہئے۔