میلبورن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا بدلہ20،20 ورلڈ کپ میں لوںگا اور شاندار کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلواؤں گا۔ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہ کرسکا اور میں ٹی وی پر میچ دیکھتا رہا۔ میں نے سخت ٹریننگ کی ہے اور انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ اس مرتبہ میگرامیرے ساتھ نہیں ہوں گے اورجو ذمہ داری مجھ پر آن پڑی ہے اس کو نبھانے کی کوشش کرونگا۔