سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹ کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی طرح 20 اوورز ورلڈ کپ بھی جیتیں گے۔ پوری ٹیم بھرپور فارم میں ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہیں گے۔ ہیڈن، گلکرسٹ اور بریٹ لی جیسے کھلاڑی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتح دلوا سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اچھی ہے ان کو اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھی فائدہ ہوگا لیکن ہم ان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں