میلبورن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ جیف لاسن نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسے وننگ یونٹ میں ڈھالنے میں مجھے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا شمار ہمیشہ عالمی رینکنگ کی پہلی تین چار ٹیموں میں ہوتا رہا ہے اور اس کی کوچنگ میرے لئے اعزاز کا باعث ہوگی۔ پاکستانی ٹیم میں محمد یوسف جیسے مایہ ناز بیٹسمین اور شعیب اختر، محمد سمیع، محمد آصف اور عمر گل جیسے تیزرفتار اور خطرناک باؤلر شامل ہیں جو کسی بھی مخالف ٹیم کیلئے دہشت کی علامت اور خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ان باؤلرز نے بے شمار مواقع پر پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں دلی خوشی محسوس ہوگی۔ جاوید میانداد دنیا کے مانے ہوئے اور عظیم بیٹسمین ہیں اور اگر وہ میرے ساتھ بیٹنگ کوچ کے طورپر کام کریں تو ہم دونوں کا کمبی نیشن صحیح معنوں میں ٹیم کی صلاحیتوں کو جلا بخش سکے گ